Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی سے انوشکا شرما کو طلاق دینے کا مطالبہ

غازی آباد: بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایم ایل اے نند کشوری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اداکارہ انوشکا شرما کو طلاق دیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ان کے بھائی کرمیش شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز 'پاتال لوک' کی کامیابی پر جہاں انہیں سراہا جارہا ہے وہیں مختلف حلقوں کی جانب سے انوشکا کو شدید تنقید کا سامنا بھی ہے۔

انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی اس ویب سیریز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نند کشوری کی تصاویر استعمال کی گئی ہیں جس پر انہوں نے ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔

Uttar Pradesh: Ghaziabad BJP MLA asks cops to shoot down lockdown ...

اس ویب سیریز میں دکھائے گئے مختلف مناظر پر اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں جن میں مسلمان فیملی کو 'بیف' کھاتے ہوئے دکھایا جانا بھی شامل ہے۔

نند کشوری کا کہنا ہے کہ 'ویرات کوہلی دیش بھگت ہے، وہ ملک کیلئے کھیلے ہیں، انہیں انوشکا شرما کو طلاق دے دینی چاہیئے'۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔